Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے محرم الحرام کے سلسلے میں معین الدین پور اور دلانوالہ کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ،دورے کے دوران ڈی پی او نے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات، پولیس نفری کی تعیناتی، سرچ اور سویپ آپریشن سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں بریفنگ دی۔ڈی پی او گجرات نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر مسلسل نگرانی، مؤثر چیکنگ اور مربوط کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات پولیس محرم الحرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔