ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، شزا فاطمہ

ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، شزا فاطمہ
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، نجی پراپرٹیز کے حوالے سے کیٹگریز طے کی جائیں گی۔

وفاقی وزیرقانون نے اعظم نذیر تارڑ  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے   وفاقی  وزیرآئی ٹی شیزافاطمہ نے کہا  میری یہ ذمہ داری ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے ،بل 6 مہینے تک قومی اسمبلی میں پڑا رہا ہے ۔

نیا ٹیلی کام بل پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر  قومی اسمبلی سے پاس کرایا گیا، بل کو سینیٹ سے کمیٹی میں بھیج کر روکا گیا، جو جمہوریت کا حسن ہے،بل کو لے کر میرے اور سیکریٹری آئی ٹی کے خلاف بلاوجہ میڈیا میں واویلا مچایا گیا،مجھ پر اور سیکریٹری آئی ٹی پرمالی فوائد کے بے بنیاد  الزامات لگائے گئے، ہم اپنے خلاف لگائے گئے مالی الزامات پر قانونی کارروائی کا پورا حق رکھتے ہیں۔

وفاقی  وزیرآئی ٹی شیزافاطمہ نے مزید کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے متنازع بل پر میڈیا میں مجھ پر پیسوں کے الزامات لگائے گئے۔ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرواکرسچ سامنے لایا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازم ہوگی، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کا بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی ایک کمپنی کو نوازنے کے شواہد نہیں ملے، کمیٹی نے بل میں تمام سقم دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں