فرانس میں شدید گرمی،پنکھوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی

فرانس میں شدید گرمی،پنکھوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی
Metro53

Metro53 - پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور چیمبری کے ایک سٹور میں افراتفری کے مناظر سامنے آئے، جہاں سٹور کے دروازے کھلتے ہی درجنوں صارفین پنکھوں پر ٹوٹ پڑے اور افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔

سٹور کی ایک ویڈیو میں خریداروں کی دھکم پیل اور بڑھتے درجہ حرارت سے راحت حاصل کرنے کے لیے ٹھنڈک کا سماں پیدا کرنے والے آلات کے گرددگرگوں دیکھاگیاجس نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔
سٹور کے اس غیر معمولی منظر نے آن لائن بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی ہے، بہت سے لوگوں نے رش کو فرانس جیسے ملک کے لیے غیر حقیقی قرار دیا ہے۔

 یورپ کا بیشتر حصہ شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے جس نے درجہ حرارت کو ریکارڈ بلندیوں تک پہنچا دیا ہے اور لاکھوں افراد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔فرانس گرمی کے جاری بحران کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک بن کر ابھرا ہے۔ حالیہ دنوں میں، ملک میں گرم ترین درجہ حرارت سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں