Metro53 - نیامی ( ویب ڈیسک )نائیجر کے صحرائے صحارا میں گاڑی خراب ہو کر پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جان کی بازی ہار گئے۔
’’جیو نیوز ‘‘ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے تمام عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس آرہے تھے صحرائے صحارا میں ان کا ٹرک خراب ہوگیا۔ شدید گرمی میں ٹرک میں موجود پانی کا ذخیرہ ختم ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ 2 افراد زندہ بچے جو پیدل صحرا عبور کرکے قریبی علاقے میں پہنچے۔