Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرا ٓباد میں پاکستان آرمی کاہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا ،حادثے میں تمام جوان شہید ہوگئے ،حادثہ تکنیکی فالٹ پر ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چودھری عابد رضا کوٹلہ نے واقعے کوانتہائی افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہا کہ ۔ وطنِ عزیز کی حفاظت اور قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنے فرائض سرانجام دینے والے ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے ماتھے کا جھومر رہیں گی۔
صدر مسلم لیگ ن گوجروانوالہ ڈویژن چودھری عابد ر ضا کوٹلہ نے کہا کہ اس المناک حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ یہ وہ عظیم بیٹے ہیں جو پاکستان کی سلامتی، امن اور دفاع کے لیے ہر وقت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ پوری قوم ان کے ایثار، بہادری اور جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پوری قوم اپنی بہادر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وطن کی خاطر دی جانے والی یہ قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اور شہداء کا لہو ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور سربلندی کی ضمانت رہے گا۔