مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار، 10 افرادجھلس کر جاں بحق

مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار، 10 افرادجھلس کر جاں بحق
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک )مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق،ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہے کہ گاڑی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث سائیڈ دیوار سے ٹکرائی جس کے بعد گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہو گیا۔لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال اور پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، موٹر وے پولیس اور محکمۂ جنگلات کا عملہ موقع پر موجود ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان  سے ہے جو ملتان سے مری جا رہے تھے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں