پنجاب اسمبلی میں فہد شہباز کی فوربز کے نوجوان رہنماؤں میں شمولیت پر خراجِ تحسین

پنجاب اسمبلی میں فہد شہباز کی فوربز کے نوجوان رہنماؤں میں شمولیت پر خراجِ تحسین
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں بانی جنرل یوتھ اسمبلی فہد شہباز کو معروف امریکی جریدے فوربز کی بااثر نوجوان رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہونے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فہد شہباز کو بین الاقوامی سطح پر یہ اعزاز ملنا نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوربز کی بااثر نوجوان رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہونا فہد شہباز کی صلاحیتوں، محنت اور عوامی خدمات کا اعتراف ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نوجوانوں میں جمہوری شعور، قیادت اور پارلیمانی آگاہی کے فروغ کے لیے فہد شہباز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوجوان نسل کو قومی اور جمہوری عمل میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی ہے۔

ایوان میں موجود اراکینِ اسمبلی نے بھی فہد شہباز کی اس بین الاقوامی کامیابی پر اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سیاسی اور سماجی حلقوں نے بھی فہد شہباز کی کامیابی کو پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں