بنی گالہ کے ایک بندے کانام لو ،ورنہ تمہاری فیملی کواٹھا لیں گے،پنکی پھٹ پڑی

بنی گالہ کے ایک بندے کانام لو ،ورنہ تمہاری فیملی کواٹھا لیں گے،پنکی پھٹ پڑی
Metro53

Metro53 - کراچی ( ویب ڈیسک )زیرِ حراست انمول عرف پنکی نے تازہ بیان میں سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس پر دباؤ ڈال کر مخصوص افراد کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عدالت پیشی کے دوران پنکی کاکہنا تھا ک کہ مجھے کہا گیا ہے کہ بنی گالا کے ایک بندے کا نام لو، ورنہ تمہاری فیملی کو اٹھا لیا جائے گا۔ مجھ سے زبردستی بیان دلوایا جا رہا ہے اور شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اس بیان کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوامی ردعمل میں کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا واقعی دباؤ کے تحت بیانات لیے جا رہے ہیں یا نہیں۔دوسری جانب تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے اس بیان پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں