گجرات :جامعہ احیاء العلوم کھٹالہ چناب میں مہتمم کی تبدیلی، مولانا محمد اصغر ملک برطرف

گجرات :جامعہ احیاء العلوم کھٹالہ چناب میں مہتمم کی تبدیلی، مولانا محمد اصغر ملک برطرف
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) جامعہ عربیہ احیاء العلوم، کھٹالہ چناب میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت مولانا محمد اصغر ملک کو مہتمم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ مولانا محمد ارشد محمود کو نیا مہتمم مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔جامعہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، نہ صرف مالی بدانتظامی کی بنیاد پر مولانا محمد اصغر کو ہٹایا گیا ہے بلکہ نظم جماعت کی صریح حکم عدولی کے باعث انہیں جماعت سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں جماعت اور جامعہ سے وابستہ مخیر حضرات، ذمہ داران اور کارکنان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ سابق مہتمم سے کسی بھی مالی یا انتظامی معاملے میں رابطہ نہ کریں اور جامعہ سے متعلق تمام معاملات صرف موجودہ انتظامیہ سے طے کریں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں