ڈی پی اوگجرات اختر فاروق کاتھانہ کنجاہ کاہنگامی دورہ

ڈی پی اوگجرات اختر فاروق کاتھانہ کنجاہ کاہنگامی دورہ
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے تھانہ کنجاہ کی انسپیکشن کی۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، مال خانہ، ریکارڈ روم اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

 ڈی پی او گجرات نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈی پی او گجرات نے تھانہ کی صفائی، نظم و ضبط اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں