Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)پولیس لائنز گجرات میں کمانڈ سٹک حوالگی کی پروقار تقریب منعقد،پولیس لائنز گجرات میں ضلعی پولیس کی کمانڈ سٹک حوالگی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے ضلع میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اختر فاروق کو کمانڈ سٹک سونپی۔
تقریب کے آغاز پر دونوں افسران نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن ریاض ناز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اختر فاروق کا افسران سے باقاعدہ تعارف بھی کروایا گیا۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نے گجرات پولیس کی جانب سے ڈی پی او رانا عمر فاروق کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ضلع میں ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے خطاب میں ڈی پی او رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ سروس کا حصہ ہیں، جبکہ گجرات پولیس کی کمان کرنا ان کے لیے ایک اعزاز اور فخر ہے جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے ڈی پی او کو الوداع اور نئے ڈی پی او کو خوش آمدید کہا گیا۔