میری والدہ کو بادشاہ چارلس پر کرش تھا، ڈونلڈ ٹرمپ

میری والدہ کو بادشاہ چارلس پر کرش تھا، ڈونلڈ ٹرمپ
Metro53

Metro53 - واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ان کی والدہ برطانوی بادشاہ چارلس کے بچپن سے ہی انہیں پسند کرتی تھیں۔

وائٹ ہاؤس میں بادشاہ چارلس کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ  انہیں یاد ہے کہ ان کی والدہ واضح طور پر کہا کرتی تھیں کہ چارلس بہت پیارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میری والدہ کو چارلس پر کرش تھا، کیا آپ یقین کریں گے‘۔ ٹرمپ نے مزیدکہا کہ ان کی والدہ کو بادشاہ چارلس کی والدہ بھی پسند تھی، جب بھی وہ انہيں ٹی وی پر دیکتھی تھیں مجھے مخاطب کرکے کہتی تھیں کہ دیکھو ڈونلڈ وہ کتنی خوبصورت ہيں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں