گوجرانوالہ : قیمہ بنوانے کے پیسے مانگنے پر گاہک کی فائرنگ، نوجوان دکاندار جاں بحق

گوجرانوالہ : قیمہ بنوانے کے پیسے مانگنے پر گاہک کی فائرنگ، نوجوان دکاندار جاں بحق
Metro53

Metro53 - گوجرانوالہ (ویب ڈیسک )قیمہ بنوانے کے پیسے مانگنے پر گاہک کی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان دکاندار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلشن رحمان میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم قیمہ کروانے آیا اور پسے دیے بغیر چلا گیا، دکاندار گھر شکایت لے کر گیا تو ملزم طیش میں آ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان دکاندار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں