جہلم میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، شہری کا بکرا چوری

جہلم میں قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ، شہری کا بکرا چوری
Metro53

Metro53 - جہلم(ویب ڈیسک ) عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانور بھی چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ تھانہ سول لائن کے علاقے شمالی محلہ ڈھوک مقرب میں رات کی تاریکی میں حویلی سے قربانی کیلئے لایا گیا بکرا چوری کر لیا گیا۔

متاثرہ شہری مطلوب حسین کے مطابق وہ اڑھائی ماہ قبل شوق سے بکرا خرید کر لائے تھے تاکہ عیدالاضحیٰ پر سنتِ ابراہیمی ادا کر سکیں، تاہم نامعلوم چور رات کے وقت حویلی سے بکرا اٹھا کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ متاثرہ مالک نے پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں