جہلم: انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

جہلم: انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
Metro53

Metro53 - جہلم (ویب ڈیسک ) تھانہ سٹی کی حدود میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کرنے والا ملزم جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جی ٹی ایس چوک میں واقع قرآن ریسرچ اکیڈمی کے باہر فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس ملازم زخمی ہوا۔

واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے، مسلح حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

جہلم پولیس نے کہا کہ نامعلوم حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا، ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے۔

جہلم پولیس کے ترجمان کاشف کیانی نے بتایا کہ انجینئر محمد علی مرزا قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی کے باہر تھے جہاں وہ لیکچر دیتے ہیں جب کہ ایک شخص 9 ایم ایم پستول لے کر احاطے میں آیا، زمین پر لیٹ گیا اور فائرنگ کر دی۔

جہلم کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چوہدری شفیق نے بتایا کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران انجینئر محمد علی مرزا محفوظ رہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں