Metro53 - جہلم(ویب ڈیسک) انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت سامنے آ گئی ہے جبکہ اس کا پس منظر بھی منظرِ عام پر آ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت بلال احمد ولد بہادر خان کے نام سے ہوئی ہے جو قوم پٹھان اور میانوالی کے علاقے نورہ اللہ کا رہائشی تھا اور اس کی عمر تقریباً 25 سال تھی۔
ڈی پی او میانوالی وقار کھرل کے مطابق ملزم کا بھائی محمد ساجد ایلیٹ پولیس میانوالی میں ملازم ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا ماضی بھی مجرمانہ سرگرمیوں پر مشتمل تھا۔ سال 2016 میں، جب وہ نویں جماعت کا طالب علم تھا، اس نے اپنے استاد سے جھگڑے کے بعد 12 بور بندوق سے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں 2017 میں مقتول کے لواحقین نے اس کے ایک بھائی کو قتل کر دیا جبکہ 2018 میں دونوں فریقین کے درمیان صلح ہو گئی۔