Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )صوبائی وزیر و جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین سے گجرات یونین کونسل 4 کے وفد کی ملاقات۔
مرزا عبد الرؤف نے یونین کونسل 4 کے ترقیاتی کام کروانے پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا شکریہ ادا کیا اور مرزا عبد الرؤف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں گجرات شہر میں جو چوہدری شافع حسین کی جانب سے ترقیاتی کام کروائے گئے پہلے کبھی کسی دور میں وہ کام نہیں ہوسکے چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مرزا عبد الرؤف اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز کے ساتھ مل کر یونین کونسل 4 کے جو کام رہ گئے ان کو بھی انشاء اللہ جلد کروادیا جائے گا