Metro53 - سرگودھا (ویب ڈیسک )سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ میں شوہر نے مبینہ طور پر کلہاڑی کا وار کرکے بیوی سمیت 5 بچوں کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کے پیش نظر ملزم نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے اپنے 4 بیٹے، ایک بیٹی اور بیوی کو قتل کردیا۔
واقعہ کے بعد ملزم نے خود کو بھی زخمی کرلیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔حقائق جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ۔