وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کی منگنی طے پا گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کی منگنی طے پا گئی
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کے رشتے کی تقریب سادگی کے ساتھ منعقد کی گئی، جہاں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

مقامی  اخبار کے مطابق منگنی کی تقریب گزشتہ دنوں جاتی امراء میں منعقد ہوئی، جسے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مختصر اور سادہ رکھا گیا۔ تقریب میں خاندان کے قریبی افراد اور محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں نواز شریف ، کیپٹن صفدر، شہباز شریف کی فیملی سمیت دیگر قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکے کا تعلق ایک کاروباری خاندان سے ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں