معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش

معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں علامہ محمد اقبال کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے “لب پہ آتی ہے دعا” سمیت کلامِ اقبال پیش کر کے سماں باندھ دیا، جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلباء اور دیگر شرکاء نے بھی اقبال کے اشعار پیش کیے۔

 

تقریب میں شرکا نے اپنے خطاب میں اقبال کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کیا۔ مقررین نے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبال کے خوابوں کی تعبیر قرار دیتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فکرِ اقبال نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

شرکاء میں وائس چانسلر UET ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر UMT ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر نے شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔

تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں