Metro53 - گوجرانوالہ ( ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر وزیر آباد میں دولہا ٹریکٹر پر بارات لیکر شادی ہال پہنچ گیا، دولہا اپنا ٹریکٹر سجا کر دلہنیا لینے میرج ہال پہنچ گیا
ٹریکٹر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور دولہا خود ٹریکٹر چلا کر اپنی دلہن لینے پہنچا۔ اس حوالے سے دولہا زوہیب حسن کا کہنا تھاکہ زمیندار ہوں اور ٹریکٹر ٹرالی اپنی ہے، اسے ہی سجا کر لے آیا ہوں۔
دوسری جانب دولہے کی اپنی دلہن لینے پہنچنے کے انوکھے انداز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ میرج ہال میں موجود لوگ اس انوکھے دولہے کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔