لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش

لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش
Metro53

Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔

روزنامہ’’ جنگ‘‘ کےمطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے طالبہ نے مبینہ طور پر خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ طالبہ کو حالت غیر ہونے پر میو اسپتال لایا گیا،  ڈاکٹروں نے طالبہ کی جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔ طلبہ کا کمرہ ہاسٹل کے بیسمنٹ میں ہے۔

ترجمان کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ طالبہ کو فوری طبی امداد دی گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم دیکھ رہی ہے۔ 

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالبہ کو طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں