لاہور میں نجی یونیورسٹی طالبہ کی خودکشی کی کوشش، چھت سے کود گئی

لاہور میں نجی یونیورسٹی طالبہ کی خودکشی کی کوشش، چھت سے کود گئی
Metro53

Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک ) علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچے کود گئی۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ 

طالبہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ 

اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں