لاہور: میڈیکل کالج کی طالبہ نے تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگادی

لاہور: میڈیکل کالج کی طالبہ نے تیسری منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگادی
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی تیسری منزل سے ایک طالبہ نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ 

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی، اس کا سر چکرایا اور نیچے آ گری۔ 

انتظامیہ نے مزید کہا کہ طالبہ کا تعلق آزاد کشمیر ہے اور وہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ ہیں۔ 

پولیس کے مطابق طالبہ خود گری، اسے دھکا دیا گیا یا خودکشی کی کوشش ہے، تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں