گجرات میں فوڈ سیفٹی مہم جاری، متعدد دکانوں کو جرمانے اور نوٹس جاری

گجرات میں فوڈ سیفٹی مہم جاری، متعدد دکانوں کو جرمانے اور نوٹس جاری
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک) گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے انسپکشن مہم جاری ہے۔ یہ کارروائیاں ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان سعید کی ہدایات پر عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر 78 انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 24 امپروومنٹ نوٹسز جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ 6 فوڈ بزنسز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے، جن کی مجموعی رقم 86 ہزار روپے بنتی ہے۔

انسپکشن ٹیموں نے کارروائی کے دوران 5 کلوگرام مضر صحت اور ممنوعہ اشیاء کو بھی تلف کیا، تاکہ عوام کو غیر معیاری خوراک سے محفوظ رکھا جا سکے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ایسی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں