گجرات : ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ن لیگ کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر توجہ اور تنازعات سے گریز کا عزم

گجرات : ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر ن لیگ کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر توجہ اور تنازعات سے گریز کا عزم
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک ) ڈیرہ چوہدری عبدالمالک میں مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ لالہ موسیٰ سیوریج اسکیم پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ افتتاح کے معاملے پر سوشل میڈیا پر غیر ضروری بحث کو ہوا دی جا رہی ہے۔

شرکاء نے واضح کیا کہ لالہ موسیٰ سمیت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف عوامی فلاح و بہبود اور سہولیات کی فراہمی ہے، نہ کہ کریڈٹ یا تختی لگانے کا تنازع پیدا کرنا۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل توجہ عوام کے مسائل کے حل پر ہونی چاہیے۔

اجلاس میں چوہدری نصیر عباس سدھو کے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہا گیا اور انہیں عوام سے مخلصانہ وابستگی اور خدمت کا عملی مظہر قرار دیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع گجرات کو کسی نئے تنازع کی طرف نہیں لے جایا جائے گا۔

رہنماؤں نے کہا کہ آئندہ بھی جذباتی فیصلوں کے بجائے دانشمندی اور مؤثر حکمت عملی کے تحت مسائل کو حل کیا جائے گا، اور ان کی سیاست کا مرکز گجرات کی ترقی اور خوشحالی ہی رہے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں