گجرات کی ترقیاتی منصوبوں پر عمل جاری، شہر کو مسائل سے پاک بنانا اولین ترجیح ، چوہدری شافع

گجرات کی ترقیاتی منصوبوں پر عمل جاری، شہر کو مسائل سے پاک بنانا اولین ترجیح ، چوہدری شافع
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )عوام کی بہتر سہولیات اور ترقی کے لیے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے شہر کو مسائل سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک شہر کی کوئی سڑک ٹوٹی ہوئی نہیں نظر آئے گی اور تمام ترقیاتی منصوبے شفاف، معیاری اور کرپشن سے پاک طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گجرات کے معروف رہنما چوہدری عکاظ ضیاء متہ سے ملاقات

چوہدری شافع حسین نے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ظہور الہی اسٹیڈیم کے قریب 100 کیوسک کا ڈسپوزل اسٹیشن فنکشنل ہو چکا ہے، جس سے بارہ دری اور گردونواح کے علاقوں میں سیوریج اور اربن فلڈنگ کا دیرینہ مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی ٹوٹ پھوٹ والی سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے اور سیوریج کی وجہ سے خراب ہونے والی سڑکوں کی جلد مرمت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے تحت گجرات میں جلد الیکٹرک بسیں متعارف کرائی جائیں گی، جس سے شہریوں کے لیے جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی۔ سروس موڑ فلائی اوور کی تعمیر فروری کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی، جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ملاقات کے دوران چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے جلالپور جٹاں کارپٹ روڈ کے افتتاح کی دعوت دی اور سوک کلاں یونین کونسل کے مسائل سے وزیر کو آگاہ کیا۔

چوہدری شافع حسین نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں عوامی فلاح کے کاموں میں رہنماوں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔ چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے کہا کہ چوہدری برادران کی قیادت میں حلقے کی تمام یونین کونسلوں میں بلا تفریق معیاری ترقیاتی کام جاری ہیں اور وہ سوک کلاں کے عوام کو مسائل سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں