ڈی سی گجرات کی زیر صدارت اسٹاف گلہ کے ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس

ڈی سی گجرات کی زیر صدارت اسٹاف گلہ کے ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے ساتھ اسٹاف گلہ کے ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی صبا سحر، صدر چیمبر آف کامرس احمد حسن مٹو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اسد بھٹی سابق سئنیر نائب۔ صدر ۔حاجی فیاض عالم ۔نعمان اسلم گوندل بھی موجود تھے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاف گلہ پل کے نیچے موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں اور ریڑھیوں کے لیے باقاعدہ پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی گجرات کو پارکنگ انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی جبکہ پیرا فورس کو خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کرنے اور ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں