سالک اور شافع قابلِ احترام مگر فیصلوں پر افسوس ہے، چوہدری نصیر عباس

سالک اور شافع قابلِ احترام مگر فیصلوں پر افسوس ہے، چوہدری نصیر عباس
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس نے لالہ موسیٰ میں سیوریج منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالک حسین اور شافع حسین ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما ان کے لیے قابل احترام ہیں اور وہ ماضی میں بھی ان کی عزت کرتے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، تاہم ان کے حالیہ فیصلوں پر انہیں افسوس ہوا ہے۔

چوہدری نصیر عباس نے چوہدری شجاعت حسین کو ایک قد آور سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لالہ موسیٰ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح مقامی نمائندوں کا حق ہے۔ ان کے مطابق گجرات میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل ہوئے، مگر مسلم لیگ (ن) نے کبھی ان پر اپنی ملکیت یا حق جتانے کی کوشش نہیں کی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں