Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ق اوروفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن سے ہمارا اتحاد قائم ہے مگر گجرات سے شکست خوردہ ان کے چند ورکر اتحاد قائم نہیں رکھنا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے سرائے عالمگیر میں ایم این اے چودھری محمد الیاس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا لالہ موسیٰ میں ہونے ترقیاتی منصوبوں میں ایم پی اے سید مددعلی شاہ کے ساتھ ن لیگی ایم این اے چودھری نصیر عباس سدھو کوبھی دعوت دی گئی ہے۔ ہمارا مقصد عوامی مسائل کاحل کرنا ہےذاتی آنا اورضد بازی میں عوامی مسائل پس پشت چلے جاتے ہیں۔ اوورسیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاق میں عدالتیں موجود پنجاب بھی قائم کررہے ہیں ۔
دوسری جانب سے چودھری محمد الیاس سے ملاقات میں حلقے میں جاری ترقیاتی منصبوبوں بارے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔