گجرات: چودھری سالک کادورہ شادیوال،گرلز کالجز کی تعمیر اور آرایچ سی کی آپ گریڈیشن کامعائنہ کیا

گجرات: چودھری سالک کادورہ شادیوال،گرلز کالجز کی تعمیر اور آرایچ سی کی آپ گریڈیشن کامعائنہ کیا
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی حقوق چوہدری سالک حسین نےشادیوال کاخصوصی دورہ کیا، جہاں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے گرلز کالج کے قیام کے لیے سرکاری اراضی کا معائنہ کیا۔ یہ اراضی تقریباً 15 سے 16 کنال پر مشتمل ہے، جہاں گورنمنٹ گرلز کالج کی تعمیر متوقع ہے۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ جہاں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ گرلز کالج

وفاقی وزیر  چوہدری سالک حسین نے آر ایچ سی  شادیوال کا بھی دورہ کیا، جہاں ریمپنگ ہونے والی عمارت کا معائنہ کیا۔ اہل علاقہ کے مطالبے پر 60 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کے قیام کے لیے ملحقہ اراضی کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے محکمہ بلڈنگ اور محکمہ صحت کو مشترکہ طور پر اس منصوبے پر تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر معززین علاقہ میں چوہدری صدام حسین دراجی ایڈووکیٹ، چوہدری عمران واگی، چوہدری رضوان اسلم وڑائچ، ٹھیکیدار اویس، افتخار دھول،مون کھبہ، مبشراحمد سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے، جنہوں نے وفاقی وزیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں