چار ممالک کے وزرائے خارجہ کی کل اسلام آباد میں بیٹھک، اسحاق ڈار کی تصدیق

چار ممالک کے وزرائے خارجہ کی کل اسلام آباد میں بیٹھک، اسحاق ڈار کی تصدیق
Metro53

Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )سعودی عرب، ترکیے، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کردی۔

سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ 2 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، ایمان داری اورنیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق دورہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس میں خطے کی صورِ حال اور کشیدگی میں کمی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں