پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کر لیا۔

 دنیا نیوزکے مطابق عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا، عالیہ حمزہ لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں، عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں