گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں جدید ترین ملٹی پرپز امتحانی ہال مکمل

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں جدید ترین ملٹی پرپز امتحانی ہال مکمل
Metro53

Metro53 - گوجرانوالہ( ویب ڈیسک)تعلیمی میدان میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے صوبہ پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید ترین ملٹی پرپز امتحانی ہال مکمل کر لیا ہے۔

تفصیل کے مطابق، 34سال سے تعطل کا شکار یہ منصوبہ محض 16ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیاجس پر ابتدائی تخمینے کے برعکس نمایاں کفایت شعاری کے ساتھ صرف 21کروڑ روپے لاگت آئی،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ سید نوید حیدر شیرازی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے جگہ 1992 میں مختص کی گئی تھی، تاہم کئی دہائیوں تک اس پر عملی پیش رفت نہ ہو سکی،موجودہ انتظامیہ نے موثرحکمت عملی اپناتے ہوئے اس دیرینہ منصوبے کو قلیل مدت میں مکمل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا،انہوں نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس امتحانی ہال میں بیک وقت 2000 سے زائد طلبہ و طالبات امتحان دے سکیں گے،جس سے نجی تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز کے قیام کی ضرورت میں نمایاں کمی آئے گی،ہال میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے بڑی ایل ای ڈی اسکرینز نصب کی گئی ہیں تاکہ امتحانی عمل کو شفاف، موثر اور جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق یہ ہال کثیر المقاصد استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جہاں نہ صرف بورڈ امتحانات بلکہ دیگر امتحانی اداروں کے ٹیسٹ بھی منعقد کئے جا سکیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں