جہلم: للہ انٹرچینج پراجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات

جہلم: للہ انٹرچینج پراجیکٹ کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات
Metro53

Metro53 - جہلم(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنرمیررضااوزگان نےللہ انٹرچینج پراجیکٹ کی سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں ممبر قومی اسمبلی فر خ الطاف چودھری بھی خصوصی طور پر ان کے ہمراہ تھے۔

اس مشترکہ دورے کا مقصد جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور عوامی مفاد کے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف، ایکسین ہائی وے اور تحصیلدار بھی موجود تھے۔

ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو جدید سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور نگرانی کے عمل کو بھی سراہا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں