Metro53 - جہلم ( ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوےبلال اظہر کیانی نے عید کے دوسرے روز جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس اور "ستھرا پنجاب” مہم کے عملے سے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
دورے کے دوران انہوں بے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال کا بھی رخ کیا، جہاں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
وزیر مملکت نے بعد ازاں سیف سٹی سینٹر کا دورہ کر کے عید کے موقع پر سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور عملے کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔