Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک) کیا میڈیا انڈسٹر ی میں خواتین کوہراساں کیا جانا معمول بن چکا ہے؟ بڑے بڑے میڈیا مالکان سے لے کر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ اورہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سب کے سب ہی اس بہتی گنگا میں نہا چکے ہیں ۔
حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں نجی نیوزچینل 365پر سینئر صحافی مبشر لقمان کے شو کھرا سچ کےعید پروگرام میں معروف آسٹرولوجرثمرانہ شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کےشروع میں انھیں بھی ہراسمنٹ کاسامنا کرنا پڑا،ساتھیوں کے اصرار پرثمرانہ شاہ نے الزام لگایا کہ اردو پوائنٹ پر انٹرویو کے دوران حالیہ دنوں میں مشہور ہونے والے اینکر پرسن اورتجزیہ کار سید ذیشان عزیزنے ہراساں کیا اورثمرانہ شاہ نے یہ بھی بتایا کہ سید ذیشان شاہ نے کہا ڈانس کرکے دکھاؤ اوراگرمیں آپ کوبوساکرلوں توآپ کاردعمل کیا ہوگا۔ایسے میں ساتھ بیٹھی ہوئی دوسری اینکرحناسلمان نے بھی اس بات کی تائیدکرتےہوئےکہا کہ میڈیا انڈسٹری میں خواتین کو بری طرح ہراسمنٹ کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔