Metro53 - بھیرہ (ویب ڈیسک) بے نظیربھٹو انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے بھیرہ میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اعجاز حسین اور پریزیڈنٹ بھیرہ محمد کامران نے بھرپور شرکت کی اور مستحقین میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی۔
تقریب میں مجموعی طور پر 72 خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ضرورت مند افراد کو سحری اور افطاری کے لیے راشن فراہم کرنا ایک اہم سماجی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات جاری رکھے گی۔
تقریب میں مقامی افراد اور رضاکار بھی موجود تھے جنہوں نے اس فلاحی سرگرمی میں تعاون فراہم کیا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق ایسے اقدامات سے نہ صرف ضرورت مندوں کی مدد ہوتی ہے بلکہ کمیونٹی میں بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ بھی فروغ پاتا ہے۔