Metro53 - پشاور( ویب ڈیسک )باجوڑ میں افغانستان کی جانب سے فائرکیے گئے مارٹر گولےکی زد میں آکر ہلاک ہونے والے چار بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
باجوڑ میں افغانستان کی طرف سے فائر کیے گئے مارٹر گولے کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے بھائیوں کے چچا ظاہر حنیف نے بی بی سی نیوز اردو کو بتایا کہ ’کچھ دن پہلے چاروں بھائی مجھ سے ملنے آئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ عید پر دعوت پر سب کو اکٹھا کریں لیکن کسی کو کیا معلوم تھا کہ عید پر وہ خود ہی ہمارے درمیان موجود نہیں ہوں گے۔