جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر غلط قرار، ترجمان شریف خاندان کی تردید

جنید صفدر کے ویانا جانے کی خبر غلط قرار، ترجمان شریف خاندان کی تردید
Metro53

Metro53 - لاہور)ویب ڈیسک )شریف خاندان کے ترجمان نےجنید صفدر کے ویانا جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ رائیونڈ میں اپنے گھر پر موجود ہیں۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے جنید صفدر کے بیرونِ ملک جانے سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان کے مطابق جھوٹ اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھا گیا ہے۔

ادھر پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے بھی ایک بیان میں کہا کہ حکومتِ پنجاب کے سرکاری طیارے سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس مہم کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم میں شامل ہر فرد اور ہر ذریعے کے خلاف ہتکِ عزت قانون 2024 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ مریم اورنگزیب کے مطابق حکومتِ پنجاب قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں