Metro53 - سرگودھا( ویب ڈیسک )بھیرہ میں بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلاحی اقدام کے تحت 45 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
راشن تقسیم کی اس سرگرمی کی نگرانی سینئر وائس پریذیڈنٹ اعجاز احمد اور کامران نے کی۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں میں ضروری اشیائے خورونوش فراہم کی گئیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں ریلیف مل سکے۔
تقریب کے دوران دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے والوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔منتظمین کا کہنا تھا کہ معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔