Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کا قافلہ لاہور کنال روڈ پہنچ چکا ہے، لاہورپولیس کی بھاری نفری ٹھوکرنیازبیگ پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو روک کر کھڑی ہے۔ لاہور انتظامیہ نے لبرٹی اوریگا کے بعد گلبرگ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے قافلہ کنال روڈ پر روکنے پر کہا جب تک پیچھے والی گاڑیاں نہیں چھوڑیں گے یہاں سے آگے نہیں بڑھوں گا، یہ سیدھا سیدھا مارشل لاء ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کہتا ہوں ان حرکتوں سے دو صوبوں میں نفرتیں پیداہوں گی،انجام اچھا نہیں ہوگا۔ ایم پی اے شفیع جان نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،ہم پاکستانی ہیں کوئی مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نہیں خیبرپختونخوا کے وزیراعلی ٰ ہیں راستہ کھولیں سائڈ پہ ہوجائیں۔