ڈی سی گجرات نور العین قریشی کادھارو کوٹ میں مجوزہ بند کادورہ

ڈی سی گجرات نور العین قریشی  کادھارو کوٹ میں مجوزہ بند کادورہ
Metro53

Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک ) عوامی درخواست پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے دھاروکوٹ میں مجوزہ بند کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور ایکسین ایریگیشن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مجوزہ بند کے حوالے سے شیخ سکھا، منڈ اور دیگر مقامی مکینوں کے تحفظات تفصیل سے سنے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کے بہاؤ، زرعی اراضی اور آمدورفت پر ممکنہ اثرات کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

ڈی سی گجرات نے محکمہ انہار اور محکمہ ہائی ویز کو ہدایت کی کہ وہ مقامی آبادی کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کے ڈیزائن پر نظرثانی کریں اور تکنیکی پہلوؤں کا ازسرِنو جائزہ لے کر قابلِ عمل اور محفوظ حل پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی مفاد اور مقامی آبادی کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی بھی منصوبے کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں