Metro53 - میکسیکو سٹی ( ویب ڈیسک) میکسیکو کے سب سے مطلوب شخص اور طاقتور ترین ڈرگ کارٹیل 'جالیسکو نیو جنریشن' (CJNG) کے سربراہ نیمیسیو اوسوگیرا سروانٹس، جو 'ایل مینچو' کے نام سے مشہور تھے، ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، میکسیکو کی فوج نے اتوار کی صبح ریاست جالیسکو میں ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن کیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، میکسیکو کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایل مینچو آپریشن کے بعد فضائی منتقلی (Air Transfer) کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
بی بی سی کے مطابق ایل مینچو کی ہلاکت کی خبروں کے بعد پورے ملک، بالخصوص ریاست جالیسکو میں شدید کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز مختلف مقامات پر مسلح افراد کی نقل و حرکت اور گاڑیوں کو آگ لگائے جانے کی غیر تصدیق شدہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکہ نے ایل مینچو کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر 1.5 کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ایل مینچو کا گروہ (CJNG) نہ صرف جالیسکو بلکہ پورے میکسیکو میں جڑیں پھیلا چکا ہے اور اسے ملک کا سب سے خطرناک مسلح گروہ سمجھا جاتا ہے۔صورتحال کے پیشِ نظر امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے 'شیلٹر ان پلیس' (گھروں میں رہنے) کی وارننگ جاری کر دی ہے، جس میں جالیسکو، تماولیپاس، اور میکوآکن سمیت کئی ریاستیں شامل ہیں۔
ہیں۔