رمضان المبارک کی آمد، شاہ چارلس سوم کی جانب سے مبارکباد کاپیغام جاری

رمضان المبارک کی آمد، شاہ چارلس سوم کی جانب سے مبارکباد کاپیغام جاری
Metro53

Metro53 - لندن ( ویب ڈیسک )رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی برطانوی شاہ چارلس سوم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد پیش کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز (17 فروری کو) شاہی خاندان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان مبارک کہا گیا۔

شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ شاہی خاندان برطانیہ، دولتِ مشترکہ اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو بابرکت اور پُرامن رمضان کی نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔

برطانیہ اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز بدھ 18 فروری (آج) سے ہو گیا ہے اور اس مقدس مہینے کا اختتام عیدالفطر کی خوشیوں کے ساتھ ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین، عراق، یمن، لبنان، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آیا جس کے بعد ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔

ترکیہ، سویڈن، آسٹریلیا، مصر، عمان، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، انڈونیشیا، فلپائن، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

بیلجیئم اور برطانیہ میں کمیونٹی تقسیم دکھائی دی، بعض نے آج اور دیگر نے جمعرات سے آغازِ رمضان کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں