Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) عمران چوہدری چیئرمین وبانی بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد کینیڈا روانہ ہوگئے ہیں۔
عمران چوہدری چیئرمین بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے اپنے مختصر دورہ پاکستان کے دوران بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈویژن گجرات کی ممبرسازی کے حوالے سے کام کیا جس میں انتھک محنت کے بعد باڈی کی تشکیل ممکن پائی ۔
بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈویژن گجرات کااجلاس بلا یا گیا جس میں تنظیمی قیادت اور معزز اراکین کی بھرپور شرکت نے اس اجتماع کو فکری و عملی اعتبار سے مزید مضبوط بنا یا۔ اس موقع پر چیئرمین عمران چودھری نے پر ڈویژنل صدر چوہدری محمد سلیم تبانی، سینئر نائب صدر محمد بوٹا طور، جنرل سیکرٹری چوہدری شمریز اقبال، نائب صدر محمد طارق وڑائچ، نائب صدر محمد طارق سہیل، خاور عنایت وڑائچ( ڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر)ڈسٹرکٹ صدر ڈاکٹر محمد انصر، ڈسٹرکٹ نائب صدر محمد خالد،ڈسٹرکٹ نائب صدر چوہدری تجمل حسین ،ڈسٹرکٹ نائب صدر قسور مختار وڑائچ،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری مزمل اسماعیل ، ایڈووکیٹ عائشہ خالد (لیگل ایڈوائزر)اور محمد عاصم بٹ (میڈیا ایڈوائزر) کوعہدوں سے نوازا گیا۔
چیئرمین عمران چودھری نے اپنے مختصر دورہ پاکستان کے دوران بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈویژن گجرات کی ممبرسازی کے حوالے سے کام کیا جس میں انتھک محنت کے بعد باڈی کی تشکیل ممکن پائی ۔