دبئی میں چودھری وجاہت حسین اورMPAچودھری موسیٰ الٰہی کے اعزاز میں راجہ عبرت کی جانب سے گرینڈ عشائیہ

دبئی میں چودھری وجاہت حسین اورMPAچودھری موسیٰ الٰہی کے اعزاز میں راجہ عبرت کی جانب سے گرینڈ عشائیہ
Metro53

Metro53 - دبئی ( ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور ایم پی ا ے چوہدری موسیٰ الٰہی کے اعزاز میں ممتاز بزنس مین و چیف ایگزیکٹو السلام لیموزین دبئی راجہ عبرت کی جانب سے دبئی کے معروف ریسٹورنٹ پر گرینڈ عشائیہ دیا گیا ۔

راجہ عبر ت نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ پر تپاک استقبال کیا چوہدری وجاہت حسین، چوہدری موسیٰ الٰہی کا گلدستے پیش کر کے شاندار استقبال کیا گیا تقریب میں سابق تحصیل ناظم چوہدر ی سعادت نو ازاجنالہ، ممتاز بزنس مین ملک محمد نبیل، چوہدری اظہر اسلام، سید ساجد حسین شاہ، چوہدری عبدالرحمن گجر سرائے ڈھنگ، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری عمر عباس گوندل و دیگر معززین بھی شامل تھے، چوہدری وجاہت حسین،چوہدری موسیٰ الٰہی نے معززین شرکاء سے پاکستان بالخصوص گجرات کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے کاروباری معاملات سمیت دیگر امور پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں