صدر بار گجرات نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ سیوریج منصوبہ کامعائنہ کیا

صدر بار گجرات نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ سیوریج منصوبہ کامعائنہ کیا
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )واسا گجرات کی مون سون سے قبل تیاریاں زور و شور سے جاری ،شہر کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے نئی ڈرین کا سروے کیا،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کا نو منتخب صدر بار فدا حسین سمیت وکلاء برادری جی ٹی روڈ کھٹالہ اور ہلسی نالہ کا دورہواٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) گجرات کی جانب سے مون سون سیزن سے قبل شہر کو ممکنہ سیلابی صورتحال اور بارشی پانی کے جمع ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق سیوریج اور نکاسیٔ آب کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے گجرات میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،گجرات شہر کی مصروف ترین جی ٹی روڈ کھٹالہ اور ہلسی نالہ کو مدنظر رکھتے ہوئےتقریباً 1 کلومیٹر طویل نئی ڈرین کی تعمیر کیلئے سروے مکمل ہونے پر نو منتخب صدر گجرات بار سید فدا حسین نے موقع کا وزٹ کیا،نئی بننے والی ڈرین کی 10فٹ چوڑائی اورگہرائی7 فٹ ہوگی، جس کا مقصد بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانا اور شہری آبادی کو مون سون کے دوران زیرِ آب آنے سے بچانا ہے،منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے صدر بار کو ڈرین کے روٹ، تکنیکی پہلوؤں اور زمینی حقائق سمیت منصوبے کے ڈیزائن، ڈرینیج کپیسٹی اور تعمیراتی مراحل پر بریفنگ بھی دی ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا کہ گجرات میں ہر سال مون سون کے دوران پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں، جس کے مستقل حل کیلئے جدید طرز کی ڈرین تعمیر کی جا رہی ہے

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں