جامعہ گجرات میں آن لائن فیکلٹی سکروٹنی نظام متعارف

جامعہ گجرات میں آن لائن فیکلٹی سکروٹنی نظام متعارف
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک ) جامعہ گجرات میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے پہلی مرتبہ آن لائن فیکلٹی سکرونٹی نظام متعارف کروا دیا گیا۔

 اس سلسلہ میں اسسٹنٹ پروفیسر (19-BPS) کے عہدوں کیلئے درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کے عمل کو شفاف، میرٹ پر مبنی اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ایک مخصوص آن لائن پورٹل کامیابی سے نافذ کر دیا گیا۔ یونیورسٹی آف گجرات کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرایا جانے والا یہ اہم نوعیت کا پورٹل شفافیت، انصاف اور اعلیٰ ادارہ جاتی معیار کے لیے یو اوجی کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی متحرک اور بصیرت افروز قیادت میں حافظ حیات کیمپس اور منڈی بہاؤ الدین سب کیمپس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کیلئے موصول ہو نیوالی درخواستوں کی سکرونٹی کا عمل مکمل کیا گیا۔ موصولہ درخواستوں کی شعبہ وار فہرستیں، اہل اور نااہل امیدواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال اور نمبروں کی تقسیم آن لائن پورٹل کے ذریعے دستیاب کر دی گئی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں