Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈویژن گجرات کا پہلا باقاعدہ اجلاس چیئرمین عمران چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی قیادت اور معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی، جس سے اجتماع فکری اور عملی طور پر مضبوط ہوا۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر چوہدری محمد سلیم تابانی، سینئر نائب صدر محمد بوٹا طور،، محمد نواز وڑائچ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکریٹری چوہدری شمریز اقبال، نائب صدرز محمد طارق وڑائچ، محمد طارق سہیل ، خاور عنایت وڑائچ (ڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر)، ڈسٹرکٹ صدر ڈاکٹر محمد انصر، ڈسٹرکٹ نائب صدر قسور مختار وڑائچ، محمد خالد، چوہدری تجمل حسین ، ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری مزمل اسماعیل، ایڈووکیٹ عائشہ خالد (لیگل ایڈوائزر) اور محمد عاصم بٹ (میڈیا ایڈوائزر) بھی موجود تھے۔
چیئرمین عمران چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈویژن گجرات کے مقاصد اور اہداف پر روشنی ڈالی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن انسانی حقوق، مساوات اور جمہوریتکو معاشرے کی نچلی سطح تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا مشن محض سیاسی جدوجہد نہیں بلکہ مظلوموں کی آواز، کمزور طبقے کی حمایت اور جمہوری اقدار کی بقا کی ضمانت ہے۔ بینظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ڈویژن گجرات اسی وژن کے تحت عملی اقدامات کے ذریعے عوامی خدمت، سماجی انصاف اور جمہوری شعور کے فروغ کے لیے کوشاں رہے گی۔
اجلاس مضبوط عزم، فکری ہم آہنگی اور بینظیر بھٹو کے نظریات سے وفاداری کے عہد کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں تمام شرکاء نے تاریخی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے یکجہتی اور مسلسل جدوجہد کا عہد کیا۔